یہ اچانک وائرل ہونے والا، فیشن ایبل اور  اسسٹنٹ کمشنر ہے کون ؟

Hazim Bangwar Biography

Hazim Bangwar Biography

ان کا نام ہے حازم بنگوار ۔


حازم بنگوار 30 دسمبر 1993 کو کراچی میں پیدا ہوا۔ والدہ فیروز اکبر کا تعلق عراق سے ہے اور وہ ایک آرکیٹیکٹ ہیں اور  والد علی اکبر بنگوار پاکستان میں پولیس جنرل D.I.G 

کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 


وہ نیو یارک میں پلے بڑھے اور پروان چڑھے۔  AIU لندن سے فیشن ڈیزائن اور مارکیٹنگ میں پہلی ڈگری اور بعد میں لندن سے ہی  ایل ایل بی کی دوسری ڈگری حاصل کی۔


 ان کو لکھنے کا بھی شوق ہے اور انہوں نے مختلف سنگرز کے لیے گانے بھی لکھے ان میں چند 

Jessie J, Future, Ciara Juelz, T-Pain, Jason Derulo ، Pitbull, and Nicki Minaj

  جیسے فنکاروں کے لیے گانے لکھے۔


انہوں نے نومبر 2019 میں اپنا پہلا گانا

 "Haram"

 ریلیز کیا جو ایک ہفتے کے اندر  جنوبی کوریا , ہنگری ، مصر اور بھارت  وغیرہ میں نمبر ۱ اور نمبر ۵ کے درمیان رہا۔

Hazim Bangwar Biography


حازم انگریزی گانے کے ساتھ بین الاقوامی چارٹ پر پہنچنے والے پہلے پاکستانی گلوکار بنے۔ اس کے بعد  دو اور گانے گائے۔


اس شہرت کے بعد حازم بطور سفیر تین بڑی کمپنیوں کا چہرہ بن گئے ۔ 


یہ پاکستان میں حازم فاؤنڈیشن کے نام سے چیریٹی بھی چلاتے ہیں۔


اپنے ایک انٹرویو میں وہ بتا رہے تھے کہ جب بھی وہ پاکستان آتے اسے مشورہ دیا جاتا کہ یہ ملک اس کے رہنے کے لئے ٹھیک نہیں ہے خاص طور پر کراچی میں تو بالکل ٹھیک نھیں اس لیے  اس کو واپس چلے جانا چاہیے ۔مگر اس کے برعکس وہ یہاں رہے اور مقابلے کا امتحان دے کر بیوروکریسی کا حصہ بنے۔

 اس وقت وہ کراچی کے ضلع وسطی میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Hazim Bangwar Biography


ہمارے معاشرے میں اس طرح کا فرد جو اتنے اعتماد سے رہتا ہو اور کامیاب بھی ہو، قابل قدر ہے اُس پر تنقید چہ وارد۔


زندگی کو ڈرے بغیر اپنی شرطوں پر گزارنا بتاتا ہے کہ کوئی  انسان اندر سے کتنا مضبوط ہے یہی مثال اور مضبوطی حازم کی بھی ہے ۔ 


 میری ایک بات لکھ کر رکھ لیں، اور آزما لیں کہ حازم کی تعیناتی ایک بہترین تعیناتی ہوگی۔ اس طرح کے لوگ بہت رحم دل، مضبوط، ذہین اور مہربان ہوتے ہیں۔ اللّٰہ پاک ان پر رحمت نازل فرماۓ ۔