urdu love story
|
urdu love story |
ایک لڑکا اور ایک لڑکی آپس میں بہترین دوست تھے۔
وہ فون پر اپنا سارا وقت گزارتے ہوئے گھنٹوں بات کر تے تھے اور تھکتے نہیں تھے ۔
اور جب وہ ایک دوسرے سے بات کر تے تھے تو دنیا کی سب تکلیفیں اور مصیبتیں بھول جاتے تھے وہ ان لمحات
میں کبھی ناخوش یا غمگین نہیں ہو تے تھے ان کا آپس میں ایک جہان آباد تھا ۔
ایک دن، لڑکی نے لڑکے کو میسج کیا مگر لڑکے نے جواب نہیں
دیا جو کہ سب سے زیادہ غیر معمولی تھا ۔ اس نے دوبارہ
کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا لڑکی کی پریشانی بڑھ گئی ۔ آخر کار اس نے
لڑکےکو فون کیا لیکن کوئی جواب نہ آیا۔
پورا دن گزر گیا اور لڑکے نے فون یا میسج کا جواب تک نہیں دیا ۔
لڑکی پریشان ہونے لگی کہ کچھ تو معاملہ ضرور ہے۔
اس رات لڑکی پریشانی میں سو نہیں سکی اور ساری رات پریشان اور روتی رہی۔
تب ہی اسے احساس ہوا کہ لڑکا اس کے لیے کتنا معنی رکھتا ہے اور وہ لڑکے کے بغیر نہیں رہ سکتی ۔
تاہم اگلی صبح لڑکے کا کا فون آیا۔ وہ بہت
خوش ہوئی اور جیسے ہی اس نے کال اٹھائی۔
لڑکا: ہیلو !
لڑکی: مجھے آپ کی آواز سن کر بہت خوشی ہوئی، کیا ہوا ؟
کہاں تھے تم ؟ جواب کیوں نہیں دے رہے تھے ؟
لڑکا: میں… میں۔۔۔ مصروف تھا۔
[لڑکی کو معلوم تھا کہ کچھ نہ کچھ ہے جو وہ چھپا رہا ہے لیکن وہ پوچھ نہیں سکی۔]
[خاموشی چھا گئی]
لڑکا بولا: سنو ! ہمیں اسے روکنا دینا چاہیے۔
ہمیں مزید بات نہیں کرنی چاہیے۔
لڑکی: کیا؟ کیوں؟
لڑکا: معذرت۔ الوداع بائے
[لڑکا کال کاٹ دیتا ہے۔ لڑکی کو یقین نہیں آرہا تھا کہ لڑکا ایسا کر سکتا ہے۔ گویا اس نے اپنی زندگی کا ایک حصہ لڑکے پر پر کھرچ کر دیا ہے۔]
ان کی ماضی کی ساری گفتگو اس کی آنکھوں کے سامنے چمکنے لگی وہ پیار کی باتیں قسمیں وعدے ۔
وہ رونے لگی، آنسو اس کے چہرے پر بہہ رہے تھے۔
وہ کھو اور الجھن میں پڑ گئی۔
وہ خود کو ٹوٹا ہوا، اداس اور اکیلا محسوس کر رہی تھی ۔
وہ اس وقت چھت پر کھڑی تھی اور چھلانگ لگانا چاہتی تھی۔
کیوں کہ لڑکا اس کے لیے پوری دنیا تھا، اس نے ایسا کیوں کیا؟
"کیوں؟!" وہ چھت سے جتنی اونچی آواز میں چلا سکتی تھی چلائی اور چیخی۔
پھر اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اسے واپس بات کرنے اور منانے کی کوشش کرے گی۔
[اس نے اس کا نمبر ڈائل کر کے فون کیا ]
لڑکی: ہیلو !
لڑکا: تم نے مجھے کس لیے کال کی ؟
لڑکی: مجھے کچھ کہنا ہے۔
لڑکا: جی بولو ۔
لڑکی: میں صرف ایک بات پوچھنا چاہتی ہوں ؟۔ ...
[اس کی آواز گھٹ گئی ۔ "وہ میری پرواہ نہیں کرتا "اور میں اس کے بغیر مر رہی ہوں ! اس نے سوچا۔]
لڑکا: بولو !
لڑکی: تم ٹھیک ہو ؟
[خاموشی]
آنسو ایک بار پھر لڑکی کے چہرے پر بہنے لگے۔ اس نے فون بند کر دیا، اور ایک خط لکھنے کا فیصلہ کیا اور اسے لے کر گھر سے باہر بھاگ گئی۔
[چھ گھنٹے گزر گئے]
[اچانک لڑکے کے کمرے میں فون کی گھنٹی بجتی ہے ]
یہ لڑکیوں کی ماں ہے۔ وہ اسے بتاتی ہے کہ لڑکی اس وقت ایک کار سے ٹکرا گئی جب وہ لڑکے کو خط دینے جا رہی تھی اور وہ ہسپتال میں داخل ہے۔
لڑکا اسے دیکھنے کے لیے دوڑا ۔
اس نے پہنچ کر اس کا نام لیا، تو لڑکی نے آنکھیں کھول دیں۔
لڑکا: براہ کرم ٹھیک ہو جائیں، مجھے بہت افسوس ہے۔
لڑکی: تم نے ایسا کیوں کیا؟
لڑکا: مجھے دل کی بیماری ہے اور میرے پاس زندہ رہنے
کے لیے زیادہ دن نہیں ہیں۔ میں تمہیں تکلیف نہیں دینا چاہتا تھا۔
لڑکی یہ سن کہ اپنی آنکھیں بند کر لیتی ہے، اور دوبارہ نہیں کھولتی ۔ شاید اس کے لیے یہ سننا موت کا سبب بنا کہ لڑکے کے پاس زندہ رہنے کے دن کم رہ گئے ۔
لڑکے کو یقین نہیں آرہا تھا کہ لڑکی اسے اتنا شدت سے پسند کرتی تھی۔اور یہ اس کی وجہ سے ہوا ہے۔
اور پھر یہی سوچتے سوچتے 10 منٹ بعد، لڑکے کو دل کا دورہ پڑا اور وہ غم سے مر گیا۔
پیار اگر حد سے بڑھ جائے تو وبال جان بن جاتا ہے!!!!!!
0 تبصرے