چارلی چیپلن 16 اپریل 1889 کو لندن میں پیدا ہوا ۔ اسکے والد کا نام اسپنسر چیپلن اور والدہ کا نام ہنا چیپلن تھا ۔ یہ دونوں لندن کے ایک ہال میں موسیقی پروگرام کرتے تھے ۔ اس زمانے میں لوگ جو کام خود کرتے تھے وہی کام اپنی اولاد کو سیکھاتے تھے ۔ یعنی کہ بچے اپنے آباؤاجداد جیسا ہنر اپناتے تھے ۔ اسی طرح چارلی چیپلن کے والدین نے بھی چارلی چیپلن کو موسیقی اور رقص سیکھانا شروع کر دیا ۔ اور جلد ہی چارلی چیپلن نے اس میں مہارت حاصل کر لی ۔ چارلی چیپلن جب 9 سال کا ہوا تو اسکے والد کا انتقال ہوگیا کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اسکے والد نے اسکی والدہ کو چھوڑ دیا تھا ۔ لیکن چارلی اور اسکی والدہ کے لیے یہ صدمہ بہت گہرا تھا ۔ اسکی والدہ کا صدمے سے دماغی توازن بگڑ گیا جسکی وجہ سے اس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ اور چارلی چیپلن کو یتیم خانے میں بھیج دیا گیا ۔ اور ایسے ہی چارلی کی زندگی کے آٹھ سال گزر گئے اور چارلی سترہ سال کا ہو گیا ۔ چارلی کا ایک سوتیلہ بڑا بھائی تھا جو کہ نیو یارک میں ایک ایسی کمپنی میں کام کرتا تھا جو کہ لوگوں کو ہنسانے کے لیے سٹیج ڈرامے کیا کرتی تھی ۔ چارلی کے بڑے بھائی نے اسے اس کمپنی میں ملازمت دلا دی ۔ چارلی وہاں چھوٹے چھوٹے کردار کر کے اپنی زندگی گزار رہا تھا ۔ ایک دن ایک بڑی کمپنی "کی سٹون" کا مالک نیو یارک کے دورے پہ تھا اور اس نے چارلی کی ایکٹنگ دیکھی جو کہ اس کو بہت زیادہ پسند آئی اور اس نے چارلی کو فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی جسے چارلی نے قبول کر لیا اور یہ معاہدہ ہوا کہ کمپنی چارلی کو 175 ڈالر فی ہفتہ تنخواہ دیگی ۔ جو کہ اس وقت کے حساب سے کافی اچھی تنخواہ تھی
چارلی چیپلن کی سب سے پہلی فلم 1913 میں ریلیز ہوئی
تھا Kid Auto Race جسکا نام
اور دوسری فلم 1914 میں منظرعام پر آئی تھی
۔ Making A Living پہلی فلم میں چارلی کو بہت پزیرائی ملی لیکن دوسری فلم زیادہ کامیاب نہ ہو سکی کیونکہ لوگوں نے اسکے لباس پر اعتراز لگایا کیونکہ چارلی نے پہلی فلم میں بھی ایک جیسا لباس پہنا ہوا تھا ۔ لیکن چارلی چیپلن نے ہمت نہ ہاری اور سوچ لیا کہ اب ایک ہی مخصوص حلیہ اپناۓ گا . چارلی چیپلن نے 80 سے زیادہ فلموں میں کام کیا اور ان سب میں ایک ہی مخصوص حلیہ اپناۓ رکھا ۔
چارلی کی ازدواجی زندگی
چارلی چیپلن نے چار شادیاں کیں تھیں اور تقریباً بارہ معاشقے کیے یعنی کہ بارہ لڑکیوں کو ڈیٹ کرتا رہا ۔ اسی وجہ سے لوگ چارلی کو جنسی درندہ بھی کہتے تھے ۔ کچھ کتابوں میں یہ بھی لکھا ہے کہ چارلی نے فحش فلموں میں کام بھی کیا اور وہ اس پر فخر کرتا تھا - چارلی چیپلن اپنے وقت کے مہنگے ترین اداکار مانے جاتے تھے ۔
چارلی چیپلن کی وفات
چارلی اپنا آخری وقت سوئزر لینڈ میں گزارہ اور اسی دوران اسکی طبیعیت خراب ہونے لگی اور کچھ عرصہ ویل چیئر پر بھی گزارہ ۔ 1977 کے آخری ایام میں 25 دسمبر کو جب مسیح برادری اپنے کرسمس میں مصروف تھی عین اسی وقت چارلی چیپلن نے دنیا کو خیر آباد کہہ دیا اور پوری دنیا کو غمگین کر گیا ۔ چارلی کی وفات کے وقت پادری نے کہا کہ خداوند آپکی روح پر رحم فرمائے تو اس پر چارلی نے ایک جملہ کہا جو کہ اس کے آخری الفاظ تھے " کیوں نہیں! یہ روح اسی کی تو ہے ۔
0 تبصرے